29 جولائی 2013 - 19:30
امریکہ افغانستان سیکورٹی معاہدہ، افغان عوام کااحتجاج

امریکہ اور افغانستان کے مابین سیکورٹی معاہدہ پر دستخط کئے جانے کے حوالے سے کابل پر واشنگٹن کا دباؤ افغان عوام کے شدید غم و غصّہ کا باعث بنا ہے۔

ابنا: امریکہ اور افغانستان کے مابین سیکورٹی معاہدہ پر دستخط کئے جانے کے حوالے سے کابل پر واشنگٹن کا دباؤ افغان عوام کے شدید غم و غصّہ کا باعث بنا ہے۔پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں جنگ بدستور جاری ہے اور افغان عوام جنگ کے مخالف ہیں جو ہر روز مارے جارہےہیں۔ ادھر امریکی صدربارک اوبامہ کی حکومت کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کابل سیکورٹی معاہدہ طے پانے سے افغانستان میں صورت حال تبدیل ہو جاۓگی۔لیکن افغان عوام دوہزار چودہ کے بعد اپنے ملک میں امریکی فوج کی موجودگی سے راضی نہیں ہیں اور اس اقدام کو ملک میں مشکلات کا باعث سمجھتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲